دوبارہ تجاوزات کرنیوالوں کا سامان ضبط،مدینہ ٹاؤن گلیوں میں لگے آہنی گیٹ مسمار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر راجہ جہانگیر انور’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر سے ملحقہ 8بازاروں سمیت نڑوالا روڈ’ رضاآباد’ جڑانوالہ روڈ’ سوساں روڈ’ شیخوپورہ روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان ضبط کر لیا جبکہ مدینہ ٹائون وائی بلاک کی گلیوں میں لگے آہنی گیٹ مسمار کر کے راستے کلیئر کروا دیئے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے عید کی چھٹیوں کے بعد انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ جھنگ بازار’ ریگل روڈ’ کچہری بازار گردوارہ گلی’ چنیوٹ بازار’ نڑوالا روڈ’ رضاآباد کا وزٹ کرتے ہوئے دوبارہ تجاوزات کرنے والے تاجروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان ضبط کر لیا۔ جبکہ جڑانوالہ روڈ’ سوساں روڈ’ شیخوپورہ روڈ پر بھی کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات کو مسمار اور سامان قبضہ میں لے لیا جبکہ مدینہ ٹائون وائی بلاک کی گلیوں میں لگے آہنی گیٹ کو مسمار کرتے ہوئے راستے کلیئر کروا دیئے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر دکانوں کے باہر سامان رکھنے سے گریز کریں۔ بار بار وارننگ کے باوجود جو تاجر اپنی عادتوں سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف مزید سخت ایکشن لیا جائے گا۔ تاجر فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کے لیے خالی رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں