دوبارہ تجاوزات کرنیوالے قصابوں کو1لاکھ12ہزار جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظہ عظمت فردوس نے انسداد انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ غلام محمد آباد کے علاقہ چاندنی چوک تا ڈوگر چوک تک دوبارہ تجاوزات کرنے پر 28قصابوں کو ایک لاکھ 12ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حافظہ عظمت فردوس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ”تجاوزات سے پاک پنجاب” کے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں جبکہ تجاوزات کا صفایا کرنے کے بعد دوبارہ تجاوزات کرنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز حافظہ عظمت فردوس نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ غلام محمد آباد کا دوبارہ وزٹ کیا تو چاندنی چوک تا ڈوگر چوک میں قصابوں نے دوبارہ پھٹے لگا کر اور تجاوزات کرتے ہوئے گوشت فروخت کرتے پائے گئے جس پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے 28قصابوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 12ہزار روپے کے انفورسمنٹ ٹکٹس جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی دوبارہ تجاوزات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہر کے جن علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے وہاں کے وزٹ جاری رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں