دوبارہ حج اور عمر کی بلائی حد کی پابندی ختم،عازمین سے واجبات کی وصولی کاآغاز

اسلام آباد(بیوروچیف) حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگیا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہش مند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9اگست وصول کی جائیگی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11سے 16اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے جب کہ نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکج 2026ساڑھے 11سے ساڑھے 12لاکھ کے درمیان ہوگا۔ دوسری جانب دوسری قسط یکم نومبرسے وصول کی جائے گی، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں