4

دودھ دہی کی دکان پر کام کرنیوالا کمسن لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ الرحمت ولاز میں دودھ دہی کی دکان پر کام کرنے والا 12سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا’پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی بتایا جاتا ہے کہ ننکانہ کار ہائشی12سالہ علی حسن ولد ظہور احمد الرحمت ولاز میںدودھ دہی کی دکان پر کام کرتا تھا’گذشتہ شب دکان بند کرکے بالائی کمرہ میں سونے کیلئے جانے لگا تو اچانک وہاں سے گزرتی ہوئی بجلی کی ننگی تاروںکو ہاتھ لگنے سے زور دار بجلی کا جھٹکا لگا اور بے ہوش ہوکر گر پڑا،وہاں پر موجود افراد نے لڑکے کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔تاہم اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں