دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پولیس کی موثر کارروائی، تھانہ سٹی گوجرہ سے 20لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد، ملزم گرفتارٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس جرائم کے خلاف مثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی تسلسل میں تھانہ سٹی گوجرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ دورانِ تفتیش ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں 350 تھیلے آٹا اور 150 تھیلے میدہ شامل ہیں۔ برآمد شدہ سامان کی مجموعی مالیت تقریبا 20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں