37

دوران حج فنڈریزنگ یا بھیک مانگنے پر 7سال قید ، 50 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے حج کے دوران بھیک مانگنے والے عازمین کو سات سال تک قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اعلان سعودی پبلک پراسکیوشن نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔پوسٹ میں عازمین حج کو غیر مجاز فنڈ ریزنگ سرگرمیوں یا بھیک مانگنے میں ملوث ہونے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں سات سال قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں شامل ہیں۔سعودی پبلک پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر چندہ مانگنا سختی سے منع ہے۔اتھارٹی نے مالی فوائد کے لیے دھوکہ دینے یا گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں