دوروزتیزی کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان ہے اورہنڈریڈ انڈیکس میں 3240 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے’3240 پوائنٹس کی کمی کے بعدہنڈریڈانڈیکس 151051کی سطح پر آگیا۔دوسری جانب مشرقِ وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی نمایاں ہورہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کوسپی انڈیکس میں تقریبا 3 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جاپان کا نکی انڈیکس225 بھی 3 فیصد مندی کا شکار ہے۔ تائیوان کی سٹاک مارکیٹ میں بھی گراوٹ دیکھی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں تقریبا ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ،تاہم ہانگ کانگ کے ہانگ سینگ انڈیکس میں دو فیصد کے قریب مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں