دورہ آسٹریلیا میں 7بڑے ریکارڈ روہت شرما کے منتظر

ممبئی (سپورٹس نیوز) دورہ آسٹریلیا میں روہت شرما 7 بڑے ریکارڈز اپنے نام کر کے کئی لیجنڈ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔بھارت رواں ماہ 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا جائے گی۔ سیریز کے لیے بھارت کے اسٹار کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ دونوں سینئر کھلاڑی نوجوان شبمن گل کی زیر قیادت کھیلیں گے۔ان پانچ ایک روزہ میچوں میں سابق بھارتی کپتان اور انڈیا کو اپنی زیر قیادت دو آئی سی سی ٹرافیاں جتوانے والے روہت شرما 7 بڑے ریکارڈ قائم کرکے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی لیجنڈ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔اس سیریز میں روہت شرما سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔روہت نے 273 ون ڈے میچز کھیل کر 344 چھکے لگائے ہوئے ہیں جبکہ شاہد آفریدی نے 1996 سے 2015 کے دوران 19 سالہ کیریئر میں 398 ون ڈے کھیل کر 351 چھکے لگائے۔ اگر سابق بھارتی کپتان کم از کم 8 چھکے لگا لیں تو وہ دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن جائیں گے۔روہت شرما نے کینگروز کے خلاف 8 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ اگر سیریز کے پانچ میچز میں کم از کم دو سنچریاں بنا لیتے ہیں تو وہ ہم ون لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ ٹنڈولکر 9 ون ڈے سنچریاں بنا کر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ تھری فیگرز اننگ کھیلنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ اگر وہ اس سیریز میں دو سنچریاں بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے پہلے بھارتی بلے باز بن جائیں گے۔ یہ ریکارڈ بھی اب تک ٹنڈولکر کے پاس ہے۔اس کے ساتھ اگر وہ ایک سنچری اسکور کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں