دورہ بنگلہ دیش۔ پاکستان ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے لگے گا

لاہور (سپورٹس نیوز) دورہ بنگلا دیش کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ 8جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم میں لگے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے سے قبل پاکستان ٹیم کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور وسیم جونیئر مکمل فٹ نہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم میں لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے تیز بولر سلمان مرزا کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 10ٹی ٹونٹی کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رئوف اسکواڈ میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں