دوستوں کے ساتھ نہانے کیلئے جانیوالا نوجوان نہر میں ڈوب گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دوستوں کے ساتھ نہر پر جانے والا نوجوان نہر میں ڈوب گیا’ ریسکیو1122 کی طرف سے سرچ آپریشن کرتے ہوئے نعش کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے علاقہ محلہ انور آباد گلی نمبر 14 کا رہائشی 18سالہ نوجوان زین عباس ولد امتیاز دوستوں کے ہمراہ جھال گوگیرا برانچ میں نہانے کیلئے گیا، جہاں پر اس نے نہر میں غوطہ لگایا لیکن باہر نہ آیا تو موقع پر موجود افراد نے ریسکیو 1122 کو کال کی تو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش شروع کر دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر 12فٹ گہری اور 80فٹ چوڑائی ہے۔ پانی کے تیز بہائو کی وجہ سے نعش کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں