دوستی چھوڑنے پر نوجوان کو قتل کرنے والا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) غلام محمد آباد پولیس نے دوستی چھوڑنے پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 25اکتوبر کو محلہ عثمان غنی کے اویس کو ملزم سبحان نے گھر سے بلا کر ساتھ لے گیا اور بیس لائن کوڑا سٹینڈ کے قریب لے جا کر سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہو گیا تھا۔ تاہم ایس ایچ او غلام محمد آباد کی ٹیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم سبحان کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ پکڑے جانیوالے قاتل سبحان نے انکشاف کیا کہ اویس نے اس سے دوستی ختم کر کے دوسرے لڑکوں کیساتھ دوستی کی تھی جس کا اسکو رنج تھا اور اسی رنجش کی بناء پر اویس کو قتل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں