دوسرا ٹی 20 ‘ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

ٹالا ہاسی(سپورٹس نیوز) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2وکٹ سے شکست دے دی اور جیت کے لیے دیا گیا 134رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز کی جیت میں گوڈاکیش موتی کے 28، شائی ہوپ کے 21اور جیسن ہولڈر کے 16رنز نے نمایاں کردار ادا کیا۔قبل ازیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز 40رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سلمان آغا نے 38اور فخر زمان نے 20رنز کی اننگ کھیلی۔قومی ٹیم کے دیگر بیٹر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے، صائم ایوب 7، صاحبزادہ فرحان 3، محمد حارث 4، حسن علی 8اور محمد نواز 2رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی 2اور سفیان مقیم نے 1رن اسکور کیا جبکہ فہیم اشرف بغیر کسی رن کے آئوٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4اوورز میں 19رنز دے کر 4وکٹ حاصل کیے۔قومی ٹیم میں حارث رئوف کی جگہ حسن علی کو شامل کیا گیا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 14رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں