22

دوسری اہلیہ کی وفات سے گہرا صدمہ پہنچا تھا،تنویر حسین

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار سید تنویر حسین نے اپنی دوسری اہلیہ کی وفات کو اپنی زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی تفصیلات سنائیں۔حال ہی میں سید تنویر حسین نے اپنی اہلیہ سیدہ طاہرہ کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ انجان پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔سید تنویر حسین نے انکشاف کیا کہ وہ تین بار شادی کر چکے ہیں، ان کی پہلی شادی کامیاب نہ ہو سکی اور طلاق پر ختم ہوئی، جب کہ دوسری شادی اس وقت ختم ہوئی جب ان کی اہلیہ اور ان کے چار بچوں کی والدہ جگر کے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں