131

دوسری جماعت میں شمولیت کے باوجود PTI کو مخصوص نشستیں ملنا مشکل

اسلام آباد(بیوروچیف)آزاد ارکان کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ وابستگی اختیار کرکے اس امر کی ضمانت نہیں فراہم کرسکتے کہ وہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوصی نشستوں کا کوٹہ اسے دلا سکیں گے۔ حد درجہ قابل اعتماد پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی حیثیت کا حامل ہوگا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں آزاد ارکان کی شمولیت کیلئے سرگرداں سیاسی جماعتیں اس ضمن میں الیکشن کمیشن سے رجوع کررہی ہیں تاکہ صورتحال کی وضاحت ہوسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئین کی دفعہ 224اے کے تحت مخصوص نشستوں میں شامل امیدواروں کے نام Exhast ہونے کے بعد ہی کسی نئے نام کو شامل کیا جاسکتا ہے جب کسی جماعت نے کاغذات نامزدگی دائر کرنے کے مرحلے پر الیکشن کمیشن کو اپنے ان امیدواروں بشمول خواتین اور اقلیتی افراد کی فہرست ہی دائر نہیں کی تو اس میں اب جبکہ انتخابات منعقد ہوچکے ہیں کیونکہ کسی امیدوار کا نام ان فہرستوں میں شامل کیاجاسکتا ہے۔ رجسٹرڈ جماعتیں مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام اور ترجیحی شمار الیکشن کمیشن کو دائر کرنے میں ناکام رہے تو پھر اسے کیونکہ اس مرحلے پر ایسے افراد کے نام پیش کرنے کا مجاز ہوسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق مخصوص افراد کا کوٹہ منتخب شدہ ارکان کی تعداد کے مطابق طے شدہ کوٹے کے مطابق اب تقسیم کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں