دوسری شادی کیلئے بیٹے اذلان نے قائل کیا۔ ماہرہ خان

لاہور (شوبز نیوز) سپر اسٹار ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دوسری شادی کرنے سے خوفزدہ تھیں، تاہم انہیں اس شادی کے لیے راضی کرنے میں ان کے بیٹے اذلان کا بڑا کردار رہا ہے۔ماہرہ خان نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ ہم دونوں اچھے دوست ہیں، اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے، وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے۔پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمن قمر سے اپنے ماضی کے تنازع پر بات کرتے ہوئے ماہرہ نے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں میری بھی غلطی تھی، مجھے چاہیے تھا کہ میں انہیں براہِ راست پیغام دیتی، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی۔ماہرہ کے مطابق وہ اس وقت ڈرامہ نیلوفر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جب رات گئے انہوں نے ایک ایسی خبر پڑھی، جس میں کسی خاتون سے بدتمیزی کا ذکر تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ وہ خاتون کون تھی، بلکہ صرف ناانصافی پر آواز اٹھائی، غصے میں آکر انہوں نے ٹوئٹ کی، جو بعد میں ایک تنازعے میں بدل گئی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں ان کی والدہ نے بھی انہیں احساس دلایا کہ سوشل میڈیا پر ردِعمل دینے کے بجائے براہِ راست بات کرنی چاہیے تھی، خاص طور پر جب بات کسی سینئر فنکار کی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں