لاہور(شوبز نیوز)معروف اداکارہ تزئین حسین نے دوسری شادی کے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم فیصلے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے بلکہ مناسب وقت لینا ضروری ہوتا ہے۔تزئین حسین، جو لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں، نے اپنی زندگی کے ایک مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پانچ سال تک بطور سنگل مدر زندگی گزارتی رہیں، ان کے شوہر کا انتقال بیماری کے باعث ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو سنبھالنے اور زندگی کو نئے انداز سے سمجھنے میں وقت لیا۔




