دوموٹرسائیکل کی ٹکر’ ایک جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ریسکیو زرائع کے مطابق پھلور مدے پور روڈ پٹھان بستی کے نزدیک دو موٹر سائیکل آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار محمد بلال جبار ولد محمد جبار عمر 40 سال سکنہ گارڈن ٹان جھنگ روڈ ٹوبہ موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد بائیک چھوڑ کر فرار ہو گئے، ریسکیو عملے نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو آر ایچ سی رجانہ شفٹ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں