دوپٹہ مشین میں پھنسنے سے دوسیزہ جاں بحق،موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے4افراد زخمی

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں بچی سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر208گ ب کا عبدالجباراپنے ساتھی احمد حسن کے ہمراہ گوجرہ سے سمندری کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار غلام حسین سکنہ چک نمبر43گ ب سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں غلام حسین کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار عشال فاطمہ اور عبدالجبااور احمد حسن اور غلام شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیا جہاں پر ان کو طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔دریں ثنائ۔گوجرہ(نامہ نگار)مویشیوں کیلئے چارہ کاٹتے ہو ئے دوپٹہ چارہ مشین میں پھنس جانے سے15سالہ دوشیزہ جاں بحق ہو گئی ۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر422ج ب کے محمد علی کی 15سالہ بیٹی حفظہ اپنی والدہ اوربھائی اظہرعباس کے ہمراہ ڈیرہ پر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹنے میں مصروف تھی کہ اچانک اس کا دوپٹہ چارہ مشین میں پھنس جانے سے اس کے گلے پر لپٹ گیاجس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیرہوگئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کیا جارہاتھاکہ وہ راستہ میںجاں بحق ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے متوفیہ کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں