دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر تھانہ کُر پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر دوہرے قتل کے اشتہاری ملزم علی حسنین کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ کُر بابر گجر نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تاندلیانوالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر دوہرے قتل کے ملزم کو قابو کر لیا۔ پکڑے جانیوالے ملزم نے 30اکتوبر 2024ء کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے مخالفین عاشق اور خادم حسین کو قتل کر دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں