دوہرے قتل میں ملوث مجرم کو2بار سزائے موت کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا تنویر احمد نے تھانہ ملت ٹائون کے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو دو بار سزائے موت اور 20لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدم ادائیگی معاوضہ کی صورت میں مزید ایک سال قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق 3اپریل 2022ء کو تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ 117 ج ب میں مجرم رانا ذوالفقار علی عرف بھٹو نے عداوت کی بناء پر دو افراد صابر علی اور الطاف کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جس پر تھانہ ملت ٹائون پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا۔ فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم رانا ذوالفقار علی عرف بھٹو کو دو مرتبہ سزائے موت اور 20لاکھ معاوضہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں