دو اوباش افراد کی پانچ سالہ بچی اغوا ء کرنیکی کوشش

گوجرہ(نامہ نگار)دواوباش افرادکی پانچ سالہ بچی کو اغواء کر نے کی کوشش،چک نمبر 334ج ب کی کرن شہزادی نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی پانچ سالہ بیٹی کنزہ شہزادی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ گائوں مذکور کا جاوید اقبال عرف ملنگی اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ آیا اور بچی کو اغواء کر نے کی کوشش کی بچی کی چیخ و پکار سن کر بعض افراد جمع ہوگئے تو ملزمان موقع سے فرارہو گئے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں