دو ایس ایچ اوز معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے توہین عدالت اور ناقص کارکردگی کی بنا پر دو ایس ایچ اوز کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ معطل ہونے والوں میں تھانہ صدر کے ایس ایچ او انسپکٹر علی اکرام گورائیہ کو توہین عدالت اور ایس ایچ او تھانہ فیڈمک محسن کمبوہ کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران تھانہ فیڈمک میں تعینات چار ایس ایچ اوز کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں