3

دو بجلی چور قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)فیسکو ٹاسک فورس نے دو مختلف علا قو ں میں چھاپے مار کر دو بجلی چورو ں کو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا ۔ فیسکو حکا م کو اطلاع ملی کہ محلہ گارڈن ٹائو ن کا محمد صدا م اور چک نمبر 369 ج ب کا محمد افضل اپنے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کے مر تکب ہو رہے ہیں جس پر ٹاسک فورس نے چھا پے مار کر دونو ں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور انکے میٹر بجلی اتار لئے اور تھا نہ سٹی و صدر کو تحریری طور پر آ گاہ کردیا جس پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں