دو تھانوں کے SHOتبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے دو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جن میں ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ علی عمران کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری جبکہ وہاں سے ایس ایچ او سب انسپکٹر غازی رضوان جاوید کو ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ تعینات کر دیا۔ تبدیل ہونے والے ایس ایچ اوز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں