دو سالوں میں گیس کی قیمتوں میں200فیصد اضافہ

کراچی(بیوروچیف) دو سالوں کے دوران گیس کی قیمتوں میں 200فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دو سالوں کے دوران گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 4200روپے پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل صارفین کے لیے نرخ 1238سے بڑھا کر 3900روپے کر دیئے گئے ،دو سالوں کے دوران گیس کی قیمتوں میں چار بار اضافہ کیا گیا۔ سال 2020میں گھریلو صارفین کیلئے 400کیوبک میٹر گیس کے نرخ 1107 روپے تھے اب اضافے کے بعد 3800روپے پہنچ گئے ہیں جبکہ 400کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے لئے نرخ 1460روپے سے بڑھ کر 4200روپے ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں