دو سو روپے میں کلو چینی فروخت ہونا معاشی نا انصافی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستا ن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107 محمد حفیظ انجم جنجوعہ نے کہا کہ دوسو روپے کلو چینی کا فروخت ہونامعاشی ناانصافی ہے چینی مافیا کے منہ زور گھوڑے کووفاقی حکومت لگام کب ڈالے گی یہ مافیا غریب عوام کیلئے معاشی بحران لاتا ہے اتحا دی حکومت کی بیورو کریسی اور وزیر اعظم شہبا ز شریف پچیس سے پینتس ہزار روپے پیسوں میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہنے والے غریب آدمی کا بجٹ بناکردکھادیں کہ وہ کیسے گزارا کرے گا، گیس اور بجلی کے بل ادا کرے گا، گیس نہیں ہوگی تو اسے ایل پی جی لانی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں غریب آدمی کیا کرے، وہ چوری کرے ڈاکہ ڈالے یا پھر منشیات کا عادی بن کر خود کو دنیا سے الگ تھلک کرلے یا پھر خودکشی کرلے، لیکن ان غریبوں کے پاس ایک راستہ ہے وہ اس سیاسی مزاحمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں