دو مبینہ دراندازوں کی ہلاکت’ بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

سرجیور(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر دراندازی پر بھارت کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، ایل او سی پر دو مبینہ دراندازوں کو ہلاک کرنے کا بھارتی دعوی جھوٹا نکلا۔جھوٹا بھارتی دعوی من گھڑت بیانیے کو پھیلانے کی دانستہ کوشش تھی، وقت کے تسلسل، زمینی حقائق، تصویری شہادتوں میں سنگین تضادات پایا گیا، دونوں در اندازوں کی شناخت مقامی افراد کے طور پر ہوئی، ملک فاروق اور محمد دین گاں سجیور کے پرامن شہری تھے۔دونوں افراد کے لواحقین نے 22 اپریل کو لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، گمشدگی ثابت کرتی ہے وہ کسی ممکنہ دراندازی سے پہلے ہی غائب ہو چکے تھے، بھارتی افواج نے بے دردی سے قتل کر کے فالس فلیگ آپریشن کا رنگ دیا۔دونوں بزرگوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا، سرجیور کے مقامی رہائشیوں نے سچ سے پردہ اٹھا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں