ساہیوال(بیوروچیف) ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے منشیات فروش محمد ریاض اور علی رضا کو بالترتیب 14 سال اور نو سال کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں بدنام زمانہ منشیات فروش ریاض کو رنگے ہاتھوں منشیات فروخت کرتے پکڑے گیا تھا جسے ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے قصوار ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور 4لاکھ جرمانے کی قید سنا د ی ۔جبکہ تھانہ کمیر کی حدود سے پکڑے جانے والے علی رضا کو بھی 9 سی مقدمہ میں قصور وار ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج غزالہ یاسمین نے 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزارجرمانے کی سزا سنا دی۔دونوں مجرمان کو سنٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔
16