67

دو منشیات فروش گرفتار

چنیوٹ (نامہ نگار) چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،دو منشیات فروش گرفتار،قبضہ سے 47لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوچنیوٹ عبداللہ کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ محمدوالا پولیس طارق محمود وراہ انچارج انویسٹیگیشن اور سب انسپکٹرخاورعباس چھجو نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرتے ہوئے منشیات فروش ظہیر اور بابر شہزاد کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے 47لیٹر شراب بھی موقع سے برآمد ہوئی منشیات فروشوں کے خلاف مقدرمہ درج لیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کا کہنا تھاکہ منشیات نسلوں کی تباہی کا باعث،انسداد منشیات میں پولیس کیساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں