33

دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ‘ 1جاں بحق ‘ 4 زخمی

ماموں کانجن (نامہ نگار) دو موٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق، چار افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا’ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات اویس اکبر ولد اکبر علی اپنے ساتھی اسد ساکن 558گ ب کے ہمراہ بسواری موٹرسائیکل دربار محبوب شاہ سے واپس گائوں کی طرف آرہے تھے کہ جکھڑ موڑ کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکر ہو گئی جس پر شاہد علی،آسیہ بی بی امتیاز علی ساکن 548گ ب سوار تھے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جاتے ہوئے اویس اکبر جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد شاہد علی، آسیہ بی بی’ امتیاز علی کی ٹانگیں ٹوٹ گئی زخمیوں کو ساہیوال ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں