دو نمبری میں بھارتی ایتھلیٹس مسلسل تیسرے سال بھی دنیا میں سرفہرست

اسلام آباد(سپورٹس نیوز) دو نمبری میں بھارتی ایتھلیٹس کا مسلسل تیسرے بھی سال دنیا بھر میں پہلا نمبر آیا ہے۔ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی سالانہ رپورٹ میں بھارتی ایتھلیٹس مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ میں سرفہرست پائے گئے، واڈا نے 2024 میں دنیا بھر میں ہوئے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹس جاری کر دی جس کے مطابق مختلف کھیلوں میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ والے ایتھلیٹس میں بھارتیوں کا مسلسل تیسرے سال پہلا نمبر رہا۔بھارت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے 7113 ڈوپ ٹیسٹ کیے جس میں سے 260 مثبت آئے، 2024 کی فہرست میں فرانس91مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے ساتھ دوسرے اور اٹلی85کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، 2024 کے دوران پاکستان میں13مثبت ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں