50

دو کمسن طالب علموں نے قرآن پاک حفظ کر لیا

مکو آنہ (نامہ نگار) مولانا قاری منور عباس کے بیٹے محمد ابراہیم اور ملک یاسین ملک کے بیٹے عمر فاروق کواللہ رب العزت کے بے پایاں فضل و کرم سے ایک عظیم سعادت نصیب ہوئی ہے دونوں بچوں نے اپنے شفیق و محنتی استادِ محترم قاری سکندرکی زیرِ نگرانی مکمل قرآنِ پاک حفظ کر لیا ہے۔ یہ بابرکت سعادت جامعہ بیت الہدی، بسم اللہ گارڈن جڑانوالہ روڈ میں نصیب ہوئی۔اس موقع پر قاری سکندر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لمحہ پوری مسلم برادری اور دینی حلقوں کیلئے باعثِ مسرت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں