دو گروپوں میں تصادم فائرنگ سے لڑکا جاں بحق

راولپنڈی(بیورو چیف)راولپنڈی کے علاقے میںکچوری کی خریداری پر دو گروپوں میں فائرنگ سے لڑکا جاں بحق ہو گیا۔واقعہ امرپورہ میں پیش آیا ۔عینی شاہدین کے مطابق افطاری سے قبل کچوری خریداری پر تکرار ہوئی تھی، اسی طرح افطاری کے بعد جھگڑا ہوا اور دونوں گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔دوسری جانب گولی لگنے سے 15سالہ لڑکا حمزہ جاں بحق ہو گیا جب کی ایک شخص زخمی بھی ہوا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں