دو گروپوں میں تصادم 9افرادزخمی

مکوآنہ (نامہ نگار) جڑانوالہ عیدگاہ چوک چک 240گ ب ، میں دو فریقین میں تصادم، 9افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کیمطابق موقع پر موجود ریسکیو ٹیم کو موصول معلومات کیمطابق بچوں کی معمولی لڑائی بڑوں کے درمیان جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹوں، ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 9افراد زخمی ہوئے۔ محمد انور ولد محمد اکرم، عمر مولاداد ولد محمد اکرم، محمد ارشد ولد محمد اکرم، ساکنان چک نمبر 240گ ب ، جڑانوالہ کاشف علی ولد شوکت علی، ذاکر حسین ولد سوالا، پٹھانی بی بی زوجہ محمد جاوید، غلام ولد مجید، جاوید ولد محمد، صالح ولد شہادت زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں