40

دو گروپوں میں جھگڑے پر فائرنگ سے 8 افراد لہولہان

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ بچیانہ کی حدود میںدوگروپوں کے مابین سے8افراد زخمی ہو گئے۔ایس پی ٹائون نے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر560گ ب میں 2 گروپوں کے مابین معمولی جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں گروہوں کے 8 افراد ممتاز،اشفاق،رمضان،علی رضا، سلطان،محبت علی،فیاض اور الطاف حسین زخمی ہو گئے اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے افراد کو طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کی کال پر ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر نے نوٹس لینے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بچیانہ شعیب شیخ کو کارروائی کے احکامات صادر کئے جس پر ایس ایچ او تھانہ بچیانہ بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی وقوعہ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں