دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا میرا مشن ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) احمد ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی احمد علی آف چک نمبر 102ر-ب مرزے والا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکھی و مجبور انسانوں کی خدمت کرنا اولین عبادت ہے مجبور و بے بس انسانیت کی خدمت کرکے دلی سکون محسوس ہوتا ہے احمد فائونڈ یشن آرگنائز یشن بیوہ خواتین کی مالی امداد اور یتیم بچیوں کی شادیاں کروانیکا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے۔ مذکور نے مزید کہا کہ آج کے مہنگائی کے دور میں انسان سسک سسک کر زندگی بسر کر رہا ہے احمد فائونڈیشن آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد صرف اور صرف بے بس و مجبور انسانوں کی مدد کرنا ہے ایسے افراد کی بڑھ چڑھ مدد کرنیوالوں کو اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے آج کے نسفانسی کے دور میں مخیر حضرات کو چاہیے کہ اس مشن میں ان کا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ یتیم بچیوں کی شادیوں کا بندوبست کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں