دِن دیہاڑے ساہیوال شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ

ساہیوال (بیوروچیف)ساہیوال ٹریفک پولیس کی ناکامی یا کچھ اور، ہیوی ٹریفک دن دیہاڑے ساہیوال کے شہری علاقوں میں بازاروں میں داخل جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل اور عوام شدید پریشانی کا شکار ،جس سے ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی کا اعتراف کیا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح سے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ ہیلمٹ جیسی چھوٹی چیز تو ٹریفک پولیس کو نظر آ جاتی ہے اورلوگوں کا دو ہزار کا چالان سلام کے ساتھ کر دیا جاتا ہے جبکہ ہیوی ٹریفک ان کو نظر نہیں آتی جو شہر کے مین بازاروں میں داخل ہو کر ٹریفک بلاک کرتی ہے اور ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتی ہے۔جس پر سیاسی سماجی کارکن اور انجمن حقوق کے جنرل سیکرٹری رانا رحمان بابا نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی پی او ساہیوال اور آر پی او ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ دن کے اوقات کار میں ہیوی ٹریفک کا شہرکی حدود میں داخلہ ممنوع ہے پر عمل درآمد کروایا جائے اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں