دپیکا پڈوکون کو کاروبار میں کروڑوں کا نقصان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ میں کامیاب اداکارہ کے طور پر پہچان رکھنے والی دپیکا پڈوکون کو کاروباری میدان میں مسلسل ناکامی اور کروڑوں کے نقصان کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بیوٹی (اسکن کیئر) برانڈ 82E کو رواں مالی سال بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے اور آمدن بھی گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئی ہے۔کمپنی کی جانب سے وزارتِ کارپوریٹ افیئرز کو جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق برانڈ کو 2024-2025 میں 12 کروڑ 26 لاکھ بھارتی روپے کا خسارہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال نقصان گزشتہ برس کی نسبت کم ہوا تاہم کمپنی اب بھی نفع میں نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کمپنی کی آمدنی میں 30 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ 2023-2024 میں 82E نے 21.21 کروڑ روپے کمائے جبکہ 2024-2025 میں یہ رقم گھٹ کر 14.66 کروڑ روپے تک محدود رہ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں