گوجرہ (نامہ نگار)چوری کی نیت سے دکان میں داخل ہو نے کی کوشش کر نے والاروشندان میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ عباس نگر ضلع ناروال کاقمر عباس گوجرہ کے چک نمبر160گ ب میں عارضی طور پر رہائش پذیر تھاجوگائوں کے ایک ٹی سٹال سے چوری کی نیت سے آیا اور دکان کے روشن دان کے زریعے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔جوروشندان میں پھنس گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کے اہلکار موقع پر پہنچے اور جدو جہد کر کے اس کو روشندان سے نکالااورنعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیاجس کی نعش صدرپولیس نے تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مصروف کارروائی ہے۔
3