دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے ،محمد حسین گوہر

جڑانوالہ(نامہ نگار) مایوس دکھی انسانیت کی خدمت کرنا بہت بڑی عبادت ہے۔ مجبور ، لاچار،لوگوں کی امداد کرکے دلی سکون میسر آتا ہے۔ قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو آج کے اس نفسانفسی دور میں خدمت خلق کے کام میں حصہ لیتے ہیں۔فلاحی اداروں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مخیر حضرات کو اپنا موثر و فعال کردارا ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو گوہر ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان الحاج محمد حسین گوہر نے سماجی رہنما چوہدری اکرام الحق بابر،صوفی طالب حسین،چوہدری احسان الحق،پیر آصف اللہ بخاری،خواجہ عبدالوادو، متین احمد،ملک عاکف،لطافت ڈاکٹر شہزاد رانا ڈی ڈی ایچ او،عبدالوحید بھٹی،چوہدری بابر جٹ،علامہ شہباز چشتی،ملک نعیم وفا،حسنین بابر،ملک عمر خلیل اور گوہر ویلفیئر ٹرسٹ کے ممبران کے ہمراہ ممتاز اینڈ گوہر ویلفیئر ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مزید کہا کہ خدمت ہی میں عظمت ہے۔الحمدللہ رب کی توفیق سے گوہر پبلشر نے جہاں علم کی شمع روشن کیں وہاں گوہر ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے جڑانوالہ میں دو ہسپتال تحریک خدمت انسانی،اور اب الحمدللہ کموآنہ میں ممتاز اینڈ گوہر ویلفیئر ہسپتال مکمل ہوچکا ہے علاقے کے لوگوں،بزرگ مریضوں کی سہولت کیلئے خدمات سر انجام دیں گئے انشا اللہ جس پر معروف سماجی شخصیت چیف ایگزیکٹو الحاج محمد حسین گوہر،چوہدری اکرام الحق بابر نے اظہار تشکر اور گوہر ویلفیئر ٹرسٹ کی بلاتفریق خدمات میں شانہ بشانہ ساتھ دینے کا عزم اللہ تعالی ہمیں مزید بہتر انداز میں دکھی انسانیت کی خدمت کی ہمت توفیق اور استطاعت عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں