لاہور(بیوروچیف)پنجاب پولیس دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپو ر اور مثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اب تک لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2234ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2210مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیو ں کے دوران 1لاکھ 52ہزار 808پتنگیں اور 3148 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں کریک ڈان کے دوران 1020ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ 35ہزار 547پتنگیں اور 860ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر پتنگ بازی ہرگز قابلِ برداشت نہیں۔



