43

دھاندرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘ خانہ بدوش قتل

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی واردات کے ساتھ ساتھ قتل کرنے کا سلسلہ بھی شروع، شہریوں میں خوف و ہراس ،پولیس روایتی کاروائیوں میں مصروف،تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ دھاندرہ کی آضافی آبادی جانی ٹائون سیم نہر کے قریب نا معلوم افراد نے خانہ بدوش جھگی مقیم 30سالہ نوجوان علی حسن کو چہرے پر فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ‘حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہو گئے پولیس نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں