منڈی صادق گنج (نامہ نگار)دھان سیزن غلہ منڈی اور مین بازار میں بھکاری خواتین کی بھرمار،پروفیشنل جسم فروش عورتیں بھی بھکاریوں کے روپ میں اپنے کاروبار چلائے ہوئے ہیں ڈی پی او بہاول نگر نوٹس لیں ،دھان کے سیزن کی آمد کے ساتھ ہی غلہ منڈی اور مین بازار میں یہاتوں سے آنے والی عادی بھکاری عورتوں کی بھرمار ہو چکی ہے کچھ عرصی قبل بیگر ایکٹ پر کاروائیاں ہونے کے بعد مرد بھکاریوں کی تعداد میں تو خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن خواتین بھکاریوں تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے یہ خواتین بھکاری غلہ منڈی مین بازار سمیت دیگر کاروباری مراکز اور گلی محلوں میں بھیک مانگتی نظر آتی ہیں شہر میں مختلف دیہاتوں سے عادی بھکاری خواتین علی الصبح ہی شہر کا رخ کر لیتی ہیں سارا دن بھر بھیک مانگنے کے بعد سرشام گھر لوٹ جاتی ہیں یہ عادی بھکاری خواتین بھیک مانگتے ہوئے شہریوں سے سخت رویہ اختیار کرتی ہیں بھیک سے انکار پر دوکاندراوں اور گھریلو خواتین سے بحث بھی کرتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ان عادی بھکاری خواتین کے خلاف موثر کاروائیوں کی ضرورت ہے۔
45