دھرمیندر کے آخری دن بہت تکلیف دہ تھے’ ہیما مالنی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی ویٹرن اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کے آخری دن بہت مشکل اور تکلیف دہ تھے۔اپنے گھر تعزیت کے لیے آنے والے بھارتی ذرائع ابلاغ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیما مالنی نے دردناک اعتراف کیا اور کہا کہ جو بھی دھرمیندر کے ساتھ ہوا وہ رحمت تھا کیونکہ ہم انھیں اس طرح دیکھنا برداشت نہیں کر سکتے تھے۔ہیما مالنی نے بتایا کہ دھرمیندر کے آخری دن بہت تکلیف دہ اور ظالمانہ تھے، یہاں تک کہ ہم انھیں اس طرح دیکھنا بھی مشکل سے برداشت کر سکتے ہیں۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح ہیما مالنی نے دھرمیندر کو اپنی تحریریں شائع کرنے کی ترغیب دی تھی اور وہ ہمیشہ دھرمیندر سے کہتی تھیں کہ آپ اپنی خوبصورت نظمیں اور تحریریں کیوں شائع نہیں کرتے؟اس کے جواب میں آنجہانی دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں