دھریندر کے جواب میں فلم میرا لیاری کی ریلیز کا اعلان

کراچی (شوبز نیوز) لیاری پر فلمائی گئی بھارتی پروپیگنڈا فلم دھریندر کے جواب میں میرا لیاری کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ بھارتی فلم دھریندر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی واضح مثال ہے، اس میں خاص طور پر لیاری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن، صلاحیت اور مزاحمت کی علامت ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ماہ میرا لیاری کے نام سے فلم ریلیز ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں