دھند میں راستے گم،حادثہ میں وموٹرسائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سمیت پنجاب میں دھند کا راج’ حد نگاہ صفر ہو گئی، ٹریفک کی روانی شدید متاثر’ بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں جبکہ سفر کرنے والے اپنی موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تفصیل کے مطابق آج علی الصبح سے ہی فیصل آباد شہر سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں شدید دھند پڑنے سے حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی۔ ڈیوٹی پر جانے والے شہریوں اور طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا’ جبکہ موٹرویز بھی بند کر دی گئیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ شہری بلاضرورت اپنے گھروں سے نہ نکلیں جبکہ سفر کرنے والے افراد گاڑیوں کی فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور سپیڈ کو آہستہ رکھیں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے اور شہری دھند سے محفوظ رہنے کیلئے موثر اقدامات کریں۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آج صبح شدید دھند کے باعث روشن والا ٹاپ سٹی کے قریب کیریئر کنٹینرٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق، دوساتھی بری طرح زخمی ہوگئے، ریسکیو1122نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، بتایا جاتا ہے کھرڑیانوالہ کا رہائشی37سالہ سجاد حیدر ولد محمد حنیف اپنے دو ساتھیوں 26سالہ شہزاد اور35سالہ اقبال کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ خانوآنہ سے روشن والا روڈ پر واقع ٹاپ سٹی کے قریب پہنچے تو شدید دھند کے باعث ہنڈا کمپنی کا کیریئر کنٹینر اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے تو اس دوران موٹرسائیکل سوار ا ن کے درمیان میں آ کر کچلے گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا تو سجاد حیدر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں