دھند میں ٹریفک حادثات،5افراد جاں بحق،18زخمی

خان پور /چشتیاں (نامہ نگاران) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے،دھند کے باعث مختلف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ۔خان پورمیںظاہرپیرانٹرچینج کے قریب تیزرفتار مسافربس ایمولینس سے ٹکرا گئی حادثے میں چارافرادجاں بحق تین زخمی ہوگئے’جاں بحق ہونے والوں میں سلیم، زاہد، جمشید اور یامین شامل ہیں،زخمی ہونے والوں میں 35سال کا افضل، 45سال کا شاہد اور35سال کا صدام شامل ہیں۔ایمبولینس کراچی سے ڈیڈ باڈی لیکر شہر سلطان جارہی تھی کہ دھند کے باعث حادثہ کا شکار ہو گئی۔ چشتیاں میں ڈاہرانوالہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں ٹکراگئی،حادثہ میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ تین افرادشدید زخمی ہوگئے،قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث حادثہ چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، مرید کے میں دھند کے باعث شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اورکارمیں ٹکر سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں