دھول چاٹنے کے بعد بھارت کا جنگ بندی پرآنا پاکستان کی فتح ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان کا بھارت کو جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا’ آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں’ بھارت کیلئے نشان عبرت ہے’ دھول چاٹنے کے بعد بھارت کا جنگ بندی پر آمادہ ہونا پاکستان کی فتح کا اعلان ہے’ ان خیالات کا اظہار بہادر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے انجمن تاجران بھوانہ بازار کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے صدر حافظ یحییٰ طارق نے کیا’ ریلی میں تاجر رہنما ابوبکر پومی’ میاں عبدالرحمن’ رانا فقیر حسین’ شیخ کاشف اشفاق’ شیخ ارسلان’ ڈاکٹر محمود یوسف ‘ محمود جٹ’ رانا طاہر’ مصطفی ڈار’ بابا عرفان’ طارق چوہان’ امین خان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ حافظ یحییٰ طارق نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کی متعدد اہم فوجی تنصیبات اور پوسٹوں کو تباہ کیں تو ہندو بنیا کو ہوش آیا کہ یہ ہم نے کس قوم سے پنگا لے لیا ہے’ چالاک اور مکار دشمن بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھتے ہوئے امریکہ سے مدد مانگنے کو غنیمت سمجھا اور امریکی صدر ٹرمپ سے سفارش کروا کر سیز فائر کروانے میں کامیاب ہو گیا’ ہم اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور فوج کے ایک ایک جوان کو شاباش پیش کرتے ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کر کے ایس 400 ‘ ایئربیسز سمیت بھارت کے کئی فوجی اہداف تباہ کئے’ افواج پاکستان نے پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا، بھارت اب دوبارہ کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا’ اس مرتبہ جو ذلت بھارت کے حصے میں آئی ہے قیامت تک نہیں بھولے گا’ ہماری آرمی نے کر دکھایا ہے کہ وہ دنیا کی ایک نمبر آرمی ہے اور جب بھی کوئی دشمن ارض وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اسے نیست و نابود کرنے میں زیادہ ٹائم نہیں لگے گا’ اس موقع پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے فضا میں بلند ہوتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں