33

دھونس دھاندلی سے عوام پر حکمرانی کا وقت گزر چکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی رہنما سید آفتاب عظیم بخاری نے ملک کی موجودہ گھمبیر صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ زور زبردستی دھونس دھاندلی سے عوام پر حکمرانی کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ عوامی رائے کے برعکس نااہل اور کرپٹ حکمرا نو ں کوعوام پر زبردستی مسلط کرنے اور ناقص پالیسیوں وحکمت عملی سے عوام اور ریاستی ادارے ایک دوسرے کیخلاف دست و گریباں ہیں۔ انتہائی نفرت زدہ ماحول ملک وقوم کے لئے کسی صورت مناسب نہیں۔ صاحبان اختیار واقتدار کوجذبات کی بجائے حکمت عملی سے بڑھتی مایوسی ونفرت کے جذبات کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔ بظاہر لگتا ہے کہ انتہائی خطرناک ایجنڈا پہ کام ہو رہا ہے ۔ پاکستان کو متحد و مستحکم رکھنے کے لئے جس کی جوذمہ داری وکردار بنتا ہے اسے اچھے انداز میں کرنے کی سخت ضرورت ہے ۔ حکومت اور طاقتیں کسی اور طاقتور ملک کے لیے کام کرنے کی بجائے پاکستان کی سالمیت ترقی واستحکام کو اپنا ہدف بنائیں۔ حالات یہی بتا رہے ہیں کہ عراق شام لیبیا افغانستان کے بعد پاکستان میں اسی ایجنڈے پرکام کیا جا رہا ہے جس سے ہماری قومی وحدت پارہ پارہ ہوجائے صرف طریقہ مختلف ہے مقصود پاکستان کو کمزور کرنا یا تقسیم کرنا ہے۔ بیشک اللہ کریم کی خفیہ تدبیر پاکستان کی محافظ ہے۔ ہمیں اپنی قومی وملی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے اپنی انائوں کوقربان کرکے وطن کے استحکام کیلئے سنجیدہ ہونا پڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں