دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنیوالا 1سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی سے دوسری شادی کرنیوالا نوجوان ایک سال بعد پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق 122 ج ب کی حفصہ نے بتایا کہ 26جون 2022ء کو اسکی شادی محمد سلیم ولد صادق سکنہ زم زم بلاک رچنا ٹائون کے ساتھ ہوئی جبکہ اس نے خود کو غیرشادی شدہ ظاہر کیا تھا اور بعدازاں معلوم ہوا کہ سلیم پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے بھی ہیں اور اس نے پہلی شادی 10فروری 2012ء کو سونیہ بی بی سے کی تھی۔ پہلی شادی کا بتائے بغیر دوسری کرنے پر تھانہ وومن میں 26ستمبر 2024ء کو ملزم سلیم کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ مقدمہ میں اشتہاری تھا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ وومن نے غلط بیانی سے دوسری شادی کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں